7 نومبر 2016 - 17:23
امریکہ کے صدارتی انتخابات سے تہران واشنگٹن تعلقات کی نوعیت میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ میں صدارتی انتخابات سے تہران واشنگٹن تعلقات کی نوعیت پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ آئی آر آئی بی کی ایکسٹرنل سروس کے نامہ نگار کے سوال کا جواب دیتے ہوئے وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کہا کہ ایران کو امریکہ میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے نتیجے میں تہران کے حوالے سے کسی خاص تبدیلی کی توقع نہیں ہے۔ بہرام قاسمی کا کہنا تھا کہ ہمیں دیکھنا ہوگا کہ امریکی عوام کس کو اپنا صدر منتخب کرتے ہیں تاہم میں واضح کردینا چاہتا ہوں کہ امریکی اقتدار میں آنے والی کوئی بھی حکومت ایران کے ساتھ ہونے والے جامع ایٹمی معاہدے کی پابند ہوگی اور اسے سبوتاژ نہیں کرسکتی۔ ایک سوال کے جواب میں ایران کی وزارات خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکہ میں روکے گئے اثاثوں سے متعلق کیس کی پیروی کی جارہی ہے۔ بہرام قاسمی کا کہنا تھا کہ یہ کیس اپنا منطقی راستہ طے کررہا ہے اور دنیا بھر کی عدالتوں اور خاص طور سے عالمی عدالت انصاف میں کسی بھی کیس کی سماعت میں بہر حال کافی وقت درکار ہوتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲